21

سندھ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے پراپرٹی ٹیکس چالان کا حصول آن لائن کردیا

سندھ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے پراپرٹی ٹیکس چالان کا حصول آن لائن کردیا
کراچی: سندھ حکومت کے تحت ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کے محکمے نے پراپرٹی ٹیکس کے بل یا چالان کا حصول آسان بناتے ہوئے یہ سہولت اب اپنی آفیشل ویب سائٹ پر فراہم کردی ہے۔

کورونا کی جاری صورت حال کے پیش نظر، محکمے کی جانب سے یہ سہولت ٹیکس دہندہ شہریوں کےلیے راحت کا باعث ثابت ہوگی جنہیں پراپرٹی ٹیکس چالان کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے۔

کورونا اور لاک ڈاؤن کے باعث محکمے کو پراپرٹی ٹیکس کے چالان ٹیکس دہندگان تک پہنچانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے جبکہ ٹیکس ادا کرنے والے شہری بھی محکمے کے دفاتر جانے سے گریزاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں