حزب اختلاف عمران خان سے دشمنی میں شیطان سے اتحاد کرے گی: فواد چوہدری وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن 21

بلیک لسٹ میں نام ڈالنا یا نکالنا ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے کا اختیارہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بلیک لسٹ میں نام ڈالنا یا نکالنا ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے کا اختیارہے۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ بلیک لسٹ میں نام ڈالنا یا نکالنا ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے کا اختیارہے، شہبازشریف کے وکلاء کی طرف سے عدالتی فیصلے کی بلیک لسٹ سے نام نکلوانے کی ابھی تک کوئی درخواست ڈی جی ایف آئی اے کو نہیں دی گئی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ صرف زبانی باتوں پرریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی، حکومت اس فیصلے کیخلاف عدالت کو رجوع کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزایف آئی اے امیگریشن حکام نے شہباز شریف کو سسٹم میں بلیک لسٹ ہونے کے باعث دوحہ جانے والی پرواز سے آف لوڈ کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں