15

وزیراعظم عمران خان اہم سنگِ میل عبور کر کے پاکستان کے پہلے سیاست دان بن گئے

وزیراعظم عمران خان اہم سنگِ میل عبور کر کے پاکستان کے پہلے سیاست دان بن گئے
وزیراعظم عمران خان پاکستان کے پسندیدہ ترین سیاستدان، عمران خان انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالور حاصل کرنے والے ملک کے پہلے سیاستدان بن گئے، ذرائع
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان اہم سنگِ میل عبور کر کے پاکستان کے پہلے سیاست دان بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوورز کا اہم سنگِ میل عبور کیا، جس کے بعد وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پہلے پاکستانی سیاست دان بن گئے۔
انسٹاگرام کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی اکاؤنٹ موجود ہیں۔ جن میں ٹویٹر، فیس بک بھی شامل ہیں۔ٹویٹر پر اُن کے فالوورز کی تعداد 1 کروڑ چھتیس لاکھ ہے جبکہ انسٹاگرام کی طرح وہ ٹویٹر پر بھی کسی اکاؤنٹ کو فالو نہیں کررہے۔ اسی طرح فیس بک پر اُن کے پیج کو 1 کروڑ سے زائد صارفین نے لائیک کیا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں