سکیورٹی فورسزکی کامیاب کاروائی میں 5 کرم کارکنان کو بچا لیا گیا سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن میں 5 کرم کارکنان کو بچایا ، موبائل ٹاور پر ک 14

سکیورٹی فورسزکی کامیاب کاروائی میں 5 کرم کارکنان کو بچا لیا گیا

سکیورٹی فورسزکی کامیاب کاروائی میں 5 کرم کارکنان کو بچا لیا گیا

سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن میں 5 کرم کارکنان کو بچایا ، موبائل ٹاور پر کام کرنے والے 16 کارکن 26 جون کو اغوا کیے گئے تھے ، کیپٹن باسط اور سپاہی حضرت بلال 13 جولائی کو آپریشن میں شہید ہوگئے تھے جبکہ 3 دہشت گردوں کو جہنم بھیج دیا گیا تھا۔ 27 جون کو 10 مزدوروں کو بازیاب کرایا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کرم کے کارکنوں کی رہائی کے لئے آپریشن کیا۔ سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب آپریشن میں پانچ مزدوروں کو رہا کیا ہے۔ کرم میں موبائل ٹاور پر کام کرنے والے سولہ کارکنوں کو 26 جون کو اغوا کیا گیا تھا۔

سیکیورٹی فورسز نے کارکنوں کی بازیابی کے لئے مختلف مقامات پر آپریشن کیا۔ 13 جولائی کو اس آپریشن میں تین دہشت گرد مارے گئے تھے۔ آپریشن میں کیپٹن باسط اور سپاہی حضرت بلال شہید ہوگئے تھے۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے آپریشن کر رہی ہیں۔

بے گناہ شہریوں کی حفاظت کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز کی مکمل حمایت کی ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 27 جون کو 10 کارکنوں کو بازیاب کرایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں