10

ایل پی جی ایسوسی ایشن کی ملک بھر میں گیس سپلائی بند کرنے کی دھمکی

چیئرمین ایل پی جی عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو پورے ملک میں گیس سپلائی بند کردیں گے۔

نیوز کے مطابق ایل پی جی انڈسٹریز پاکستان کی زیراہتمام لاہور گارڈن ٹاؤن میں ایل پی جی کنونشن کا انعقاد کیا گیا، ایل پی جی انڈسٹری سے وابستہ تاجروں نے حکومتی نئی پالیسی کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ زمینی راستے سے آنے والی ایل پی جی پر ریگولیٹری ڈیوٹی کو ختم کیا جائے۔

چیئرمین ایل پی جی انڈسٹر ایسوسی ایشنیز عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایل پی جی غریب کا فیول ہے اس انڈسڑی کو ٹیکس فری قرار دیا جائے، ایل پی جی پیداوار بڑھانے کے لئے جام شورو جوائنٹ وینچر کو فوری چلایا جائے، ایل پی جی کی منتقلی میں پولیس اہلکاروں کی براہ راست مداخلت فوری ختم کی جائے، کسی بھی طرح کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں پولیس کے بجائے اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی کمشنر کے حکم کے بعد سول ڈیفنس اور ٹاون آفیسز کے عملے کو کارروائی کے لئے پابند کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں