14

اداکاری کرکے جانے والے نوازشریف کی بیماری لندن پہنچتے ہی ختم ہوگئی، وزیراعظم

بھمبر: وزیر اعظم عمراں خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سےہم غلط راستےپر چلےگئےتھے، بھیک لینےوالے کی کوئی عزت نہیں کرتا، میں دنیا بھر میں سبزپاسپورٹ کی عزت کراناچاہتاہوں۔ اداکاری کرکے باہر جانے والے نوازشریف کی بیماری لندن پہنچتے ہی ختم ہوگئی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں جلسے سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر ان کہنا تھا کہ ووٹ ڈالتے وقت لوگوں سے پوچھیں کہ کیا ان کا لیڈر سچا ہے؟ ہم نے اپنے ملک کو بھی بدلنا ہے، میرے پاکستانی بھائیو ہم نے اپنے آپ کو بدلنا ہے، میرے نبیﷺکی شریعت پر چلیں، شریعت پر چلنے سے انسان بڑآدمی بن جاتا ہے، چاہتا ہوں پوری دنیا پاکستانیوں کو عزت سے دیکھے، بھیک مانگ کر اور قرضے لے کر ملک نہیں چلایاجاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پر بھارت نے بہت ظلم کیا، میں بھمبر کے عوام کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں، میں کشمیری عوام کی جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔ کورونا کے باعث دنیا کی معیشت تباہ ہوگئی ہے، جہاں احتیاط نہیں کی گئی وہاں لاکھوں افراد زندگی کی بازی ہارگئے، پاکستان پر اللہ پاک کا کرم ہے کہ ہم کو کورونا سے بچایا، لیکن کورونا وائرس ابھی پاکستان میں ختم نہیں ہوا۔ آزاد کشمیر کے عوام ماسک لازمی پہنیں، پڑوسی ملک بھارت میں کورونا کی وجہ سےلاکھوں لوگ مرچکے ہیں۔
ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں