14

گوجر خان میں سابق شوہر نے خاتون کی ناک کاٹ ڈالی

گوجر خان میں سابق شوہر نے خاتون کی ناک کاٹ ڈالی
گوجر خان میں سابق شوہر نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی ناک کاٹ ڈالی۔

میر پور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ مریم بی بی اپنی عزیزہ کے گھر گوجر خان کے گاؤں دلمی آئی ہوئی تھی کہ وہاں اس کا سابق شوہر ساتھیوں کے ساتھ آدھمکا، دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا، بات بڑھنے پر سابق شوہر نے تشدد کرتے ہوئے اس کی ناک کاٹ دی اور فرار ہوگیا۔ خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں