31

6سالہ بچی قتل کیس؛ 5 مشتبہ افراد زیر حراست، ملزمان کا سراغ نہیں لگایا جاسکا

6سالہ بچی قتل کیس؛ 5 مشتبہ افراد زیر حراست، ملزمان کا سراغ نہیں لگایا جاسکا
: کورنگی میں 6سالہ بچی کے قتل کی تحقیقاتی ٹیم نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا یقین دلایا۔

تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوع کا بھی دورہ کیا، پولیس نے 5مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے ،تفصیلات کے مطابق بدھ کو علی الصباح کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میںکچرا کنڈی سے 6سالہ بچی ماہم کی لاش ملی تھی جسے نامعلوم ملزمان نے تشدد کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا تھا جبکہ اسے زیادتی کا نشانہ بھی بنایاگیا تھا ۔

جمعرات کی صبح ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر ، ایس پی لانڈھی اور دیگر افسران مقتولہ کے گھر پہنچ گئے اور ورثا سے ملاقات کی اس موقع پر تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایس ایس پی عرفان بہادر نے مقتولہ کے والد سے ضروری معلومات بھی حاصل کی جبکہ انھوں نے جائے وقوع کا بھی دورہ کیا، انھوں نے یقین دلایاکہ جلد ہی ملزمان سلاخوںکے پیچھے ہوںگے ،فوٹیجز بھی حاصل کی جارہی ہیں ،دریں اثنا تفتیشی حکام نے وسیع پیمانے پر تحقیقات کرتے ہوئے واقعے کے بعد گزشتہ روز 5مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں