56

شہباز شریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، محمد زبیر

محمد زبیر نے شہباز شریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی خبروں کو بےبنیاد قرار دے دیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہباز شریف سے متعلق من گھڑت پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، یہ مخالفین کی خواہش ہے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی کی خبریں گردش کر رہی تھیں تاہم محمد زبیر نے اس کی تردید کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں