رمیز راجہ پی سی بی کے نئے چیئرمین منتخب 13

رمیز راجہ پی سی بی کے نئے چیئرمین منتخب

رمیز راجہ پی سی بی کے نئے چیئرمین منتخب

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ بلا مقابلہ پی سی بی کے 36 ویں چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔

وہ عبدالحفیظ کاردار ، جاوید برکی اور اعجاز بٹ کے بعد چوتھے کرکٹر اور کرکٹ بورڈ کا چارج سنبھالنے والے تیسرے سابق کپتان ہیں۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عظمت شیخ نے گورننگ بورڈ کے خصوصی اجلاس میں رمیز راجہ کے خلاف کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے رمیز راجہ کو کرکٹ کا نیا سربراہ بنانے کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسد علی خان ، جواد قریشی ، عاصم واجد جواد ، عارف سعید اور عالیہ ظفر نے اجلاس میں شرکت کی۔ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان بھی اہم اجلاس کا حصہ تھے۔

اجلاس کے شرکاء نے رمیز راجہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جس کے بعد وہ چیئرمین کی کرسی پر بیٹھ گئے اور چیف الیکشن کمشنر اور بورڈ ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ رمیز راجہ نے کرکٹ کی بہتری کے لیے مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں