انیل کپور جوان رہنے کے لیے سانپ کا خون پیتے ہیں ، اداکار تبصرے سن کر زور سے ہنسنےلگے ۔ سدا بہار بالی ووڈ اداکار انیل کپور کے حوالے سے 44

انیل کپور جوان رہنے کے لیے سانپ کا خون پیتے ہیں ، اداکار تبصرے سن کر زور سے ہنسنےلگے ۔

انیل کپور جوان رہنے کے لیے سانپ کا خون پیتے ہیں ، اداکار تبصرے سن کر زور سے ہنسنےلگے ۔

سدا بہار بالی ووڈ اداکار انیل کپور کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وہ جوان رہنے کے لیے سانپ کا خون پی سکتے ہیں۔ انیل کپور حال ہی میں اداکار ارباز خان کے شو ‘پنچ از ارباز خان سیزن 2’ میں مہمان بنے جہاں انہیں سوشل میڈیا ٹرول پڑھنے کے علاوہ شائقین کی رائے سے آگاہ کیا گیا۔

ارباز خان کے ویب شو میں ایک سیگمنٹ کے دوران انیل کپور کے مداحوں نے ان کی جوانی کی تعریف کی۔ ایک مداح نے مشورہ دیا کہ انیل کپور ہمیشہ جوان رہنے کے لیے سانپ کا خون پی سکتے ہیں۔

ایک اور خاتون مداح نے کہا کہ شاید انیل کپور پلاسٹک سرجن کے ساتھ اپنے گھر میں رہتے ہیں۔
اپنے بارے میں لوگوں کی رائے جاننے کے بعد انیل کپور نے زور سے قہقہہ لگایا اور کہا ، ‘کیا آپ نے انہیں پیسے دیے اور یہ سب کہا؟’

ارباز خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ، ‘یہ عام لوگ ہیں ، انہیں پیسے نہیں دیے گئے۔’ واضح رہے کہ کئی بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے انیل کپور اس وقت 64 برس کے ہیں اور ان کی فٹنس کو شائقین نے بہت سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں