اوپن مارکیٹ میں اضافے کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے 75

اوپن مارکیٹ میں اضافے کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گیا۔

اوپن مارکیٹ میں اضافے کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گیا۔

کراچی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ بھی مندی کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 172.80 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان ہے۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس میں شدید کمی دیکھی گئی جس پر کاروبار بھی معطل رہا۔

آج ٹریڈنگ کے آغاز پر 100 انڈیکس 44،366 پوائنٹس پر تھا ، لیکن جلد ہی اس میں بہتری آئی اور 44،464 پوائنٹس تک پہنچ گیا ، لیکن یہ رفتار زیادہ دیر تک قائم نہ رہی اور مارکیٹ میں واپسی شروع ہوئی۔

اس وقت انڈیکس میں 226 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے اور مارکیٹ 44،140 پوائنٹس پر آ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں