یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کتنی مہنگی ہونے والی ہیں؟ پریشان کن خبر آگئی۔ ملک میں یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک 23

یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کتنی مہنگی ہونے والی ہیں؟ پریشان کن خبر آگئی۔

یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کتنی مہنگی ہونے والی ہیں؟ پریشان کن خبر آگئی۔

اسلام آباد: ملک میں یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے ، تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو بھیج دی ہے۔ سمری کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5.25 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3.5 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ وزارت خزانہ کی مشاورت سے لیویز اور ٹیکس پر نظر ثانی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا انحصار لیویز اور جی ایس ٹی پر ہوگا۔ واضح رہے کہ اس وقت پٹرول پر لیوی 5.62 روپے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل پر لیوی 5.14 روپے فی لیٹر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں