20

انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ کمیٹی نے پاکستان میں ترقیاتی کاموں کے لیے برطانوی امداد کے خرچ کی دوبارہ تحقیقات کا آغاز کر دیا

‏برطانوی پارلیمنٹ کی انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ کمیٹی نے پاکستان میں ترقیاتی کاموں کے لیے برطانوی امداد کے خرچ کی دوبارہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
5 برس میں پاکستان ڈیفڈ سے امدادی رقم وصول کرنے والے ممالک میں سرفہرست رہا اور ڈیفڈ نے پچھلے چند سالوں میں پاکستان کو 302 ملین پاؤنڈ کی امداد دی۔ جس میں سے 50 کروڑ ڈالر پنجاب کو دئیے
جبکہ برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ نے دعویٰ کیا تھا کہ شہباز شریف نے برطانیہ کی جانب سے پنجاب کو دی گئی 50 کروڑ پاؤنڈز کی امداد میں سے کئی ملین پاؤنڈ کی رقم چرائی اور منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ پہنچائی
‏یاد رہے کہ شہباز شریف نے مضمون کو بےبنیاد قرار دے کر اخبار کے خلاف مقدمہ کر رکھا ہے اور ن لیگ عدالت میں کیس صرف قابل سماعت قرار دئیے جانے پر ہی جیت کا دعویٰ کر کے مٹھائی کھا چکی ہے جبکہ اسی خبر کی بنیاد پر برطانوی پارلیمنٹ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں